فیفا ورلڈکپ، سپین نے سعودی عرب کو چار،صفر سے ہرا دیا
جرمنی کی ٹیم 12 سال بعد ناک آؤٹ راؤ نڈ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ایکواڈور اور کوراساؤ کامیچ ڈرا ،جاپان نے تیونس کو4-0 گول سے شکست دیدی
اٹلانٹا،میامی ،میکسیکوسٹی(سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ایچ کے میچ میں سپین نے سعودی عرب کو چار،صفر سے شکست دیدی ۔اٹلانٹا میں ہونیوالے میچ میں سپین کو لامین یمال نے 10 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلادی، کچھ دیر بعد میکال اورزابال نے گول کر کے مقابلہ دو ، صفر کردیا، میکال اورزابال نے سپین کیلئے تیسرا گول سکور کیا ۔دوسرے ہاف میں سعودی عرب کے حسن الطامبکتی نے گیند کو اپنے ہی گول میں پہنچا دیا ۔ سپین کی جانب سے ایک اور گول ہوا لیکن ریفری نے آف سائیڈ قرار دیدیا۔جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے ہرا دیا ، جاپان نے تیونس کو 0-4 گول سے ہرا یا جبکہ کوراساؤ اور ایکواڈور کا میچ کسی گول کے بغیر ڈرا ہوگیا۔ جرمنی کی ٹیم 2014 کے میگا ایونٹ کے بعد یعنی 12 سال بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ راؤ نڈ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ گروپ ایف میں جاپان نے تیونس کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ قبل ایکواڈور اور کوراساؤ کے میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔میچ میں کوراساؤ کے گول کیپر نے 15 سے زائد گول حملے ناکام بنائے ۔