فیفا ورلڈ کپ ، 33ویں میچ میں 100گولز ،نیا ریکارڈ
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں گولوں کی بارش نے فٹبال کی تاریخ بدل دی ، ٹورنامنٹ نے صرف 33 ویں میچ میں 100 گول کا سنگِ میل عبور کر لیا جو گزشتہ 68 سال میں سب سے تیز رفتار ریکارڈ ہے ۔
یہ تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نیدرلینڈز کے سٹار سٹرائیکر کوڈی گیپکو نے سویڈن کے خلاف 5-1 کی شاندار فتح میں تیسرا گول سکور کر کے سنچری مکمل کی۔اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے اس ٹورنامنٹ میں گول سکورنگ کی اوسط 3.09 فی میچ تک پہنچ گئی ہے ، ماہرین کے مطابق یہ ایڈیشن 300 سے زائد گولز تک بھی جا سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ 1958 کے بعد اتنے کم میچز میں 100 گول مکمل ہوئے ہیں۔