پرو ہاکی لیگ:پاکستان کو مسلسل 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا

پرو ہاکی لیگ:پاکستان کو مسلسل  14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار ہے اور گرین شرٹس کو ایونٹ میں مسلسل 14ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 لندن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رانا وحید اشرف نے سکور کیا، تاہم یہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں