نیشنل، اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا بہت ضروری:امام الحق
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے ۔
لاہور میں کھلاڑیوں نے این سی اے اور ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی، ایل سی سی اے گراؤنڈ پر نیٹ سیشنز میں بیٹرز نے اپنی تکنیک پر کام کیا۔ٹریننگ کے دوران بولرز نے کوچز کی نگرانی میں اپنی گیند بازی لائن، لینتھ اور ردھم بہتر بنانے پر توجہ دی۔اس موقع پر امام الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس کیمپ میں فٹنس، بنیادی سکلز اور تکنیک پر کام کیا جا رہا ہے۔