ہاکی پرو لیگ ، بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو ہرا کرٹائٹل جیت لیا

 ہاکی پرو لیگ ، بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو ہرا کرٹائٹل جیت لیا

ہاکی پرو لیگ ، بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو ہرا کرٹائٹل جیت لیا لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیم بن گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)بیلجیئم کی ہاکی ٹیم ریڈ لائنز نے نیدرلینڈز کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرکے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،اس کے ساتھ ہی لاس اینجلس2028 اولمپکس کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی پہلی مردوں کی ٹیم بھی بن گئی۔ میزبان امریکا پہلے ہی اولمپکس میں جگہ بنا چکا ہے ۔ یہ بیلجیئم کا پرو لیگ کا دوسرا ٹائٹل ہے ۔ موجودہ اولمپک کوالیفکیشن نظام کے مطابق2025-26 اور2026-27 کے ایف آئی ایچ پرو لیگ چیمپئنز کو لاس اینجلس اولمپکس کا براہِ راست ٹکٹ دیا جاتا ہے ، جس کے باعث ٹیم نے تقریبا دو سال قبل ہی اپنی اولمپک شرکت یقینی بنا لی ہے ۔ پورے سیزن میں بیلجیئم نے شاندار اور مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مضبوط دفاع اور جارحانہ کھیل کی بدولت ٹیم نے صرف ایک میچ میں شکست کھائی، جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز جیسے مضبوط حریف مختلف مواقع پر اہم پوائنٹس گنواتے رہے ۔ پرو لیگ ٹرافی کی باضابطہ تقریبِ تقسیم سیزن کے آخری میچ کے بعد بیلجیئم کے شہر واورے میں ہوگی، جہاں ٹیم اپنے مداحوں کے سامنے ٹرافی اٹھائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں