بین سٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بین سٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آپ ایسے متاثر کن کپتان رہے جس کی ٹیم صرف امید کر سکتی تھی،ای سی بی
ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک)کرکٹر بین سٹوکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس ناٹنگھم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔سٹوکس نے گزشتہ روز کھیل کے آغاز سے قبل ساتھی کرکٹرز کو فیصلے سے آگاہ کیا۔اس سلسلے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیغام میں بین سٹوکس کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ آپ ایک ایسے متاثر کن کپتان، لیڈر اور لیجنڈ رہے ہیں، جس کی یہ ٹیم صرف امید ہی کر سکتی تھی۔سٹوکس 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ اور 2022 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے ۔انگلینڈ کے لیے بین اسٹوکس نے 121 ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار 228 رنز بنائے اور 246 وکٹیں حاصل کیں۔ 114 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 3 ہزار 463 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔ 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 585 رنز بنائے اور 26 وکٹیں حاصل کیں۔