ورلڈکپ کیلئے ہمیں اپنا پول بڑھانا ہے :مائیک ہیسن

ورلڈکپ کیلئے ہمیں اپنا پول بڑھانا ہے :مائیک ہیسن

20 فیصد کامیابی کی شرح سے آئی سی سی ایونٹس نہیں جیتے جاسکتے ،قومی ہیڈ کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کرکٹرز کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ ایک انٹرویو میں مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ تمام فارمیٹس کے لیے ایک سینٹرل کنٹریکٹ کا طریقہ کار ختم ہو چکا ہے ، ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑی کو فرسٹ کلاس کھیلنے کا کہا جائے گا تو وہ اپنے فارمیٹ میں سپیشلائزڈ نہیں ہو سکے گا۔ اب پی سی بی ایسا کنٹریکٹ بنا رہا ہے جس سے کرکٹرز سپیشلائزڈ ہو کر پرفارمنس کو بہتر کریں۔وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ پہلے ہم نہ ہوم سیریز جیت رہے تھے اور نہ ہی بیرونِ ملک سیریز جیت رہے تھے ، 20 فیصد میچز جیتنے والی ٹیم اگر ملے تو یہ ایک چیلنج ہوتا ہے ، ہم اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سیریز جیت رہے ہیں، اب 20 فیصد سے 70 فیصد تک پہنچے ہیں۔مائیک ہیسن نے کہا کہ جب 20 فیصد کامیابی کی شرح ہو تو آئی سی سی ایونٹس نہیں جیتے جاسکتے ۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ون ڈے ورلڈکپ کیلئے ہمارے پاس 15 ماہ کا وقت ہے ، ہمیں اپنا پول بڑھانا ہے اور مزید 6 ماہ نوجوانوں کو آزمانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں