ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابرار احمد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے
ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابرار احمد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے بھارت کے ورون کو پیچھے چھوڑ ا،بیٹنگ میں فرحان کا تیسرا نمبر برقرار
دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی سپنر ابرار احمد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرا ورتھی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ کر ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ۔ ابرار 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے سے ایک مقام اوپر آگئے ہیں اور ٹاپ رینک والے افغانستان کے سپنر راشد خان کے قریب پہنچ گئے ہیں جو 753 پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں سرفہرست ہیں۔پاکستان کے محمد نواز 12 ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ فاسٹ بولر سلمان مرزا 20 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی بھی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30 ویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا جبکہ ہندوستان کے ایشان کشن نے نمبر ون پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔ بابر اعظم 42 ویں جبکہ سلمان علی آغا 44 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی آل راؤ نڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں۔