انگلینڈ کو شکست،آسٹریلیا ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا۔
لارڈز مین کھیلے گئے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 150 رنز بنائے ،نیٹ شیور 58 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں،جواب میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،بیتھ مونی نے 64 رنز کی اننگز کھیلی انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،لیچ فیلڈ 48 رنز بنا کر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔