دورہ عمان کیلئے انڈر 21ہاکی ٹیم کے 20رکنی سکواڈ کا اعلان

دورہ عمان کیلئے انڈر 21ہاکی  ٹیم کے 20رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے د ورہ عمان کیلئے انڈر21 ہاکی ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کامیاب ٹرائلز کے بعد انڈر 21 قومی ٹیم کا انتخاب مکمل کرلیاگیا ہے ،مایہ نازسٹرائیکر حمزہ فیاض کوکپتان مقررکیاگیا ہے ،جبکہ سمیع اللہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ سکواڈ میں دو گول کیپرز، 9 ہاف بیکس و ڈیفنڈرز، 4 مڈ فیلڈرز اور 5 سٹرائیکرز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں