فولارن کا فیصلہ فیفا نہیں متعلقہ کمیشن نے کیا یہی درست تھا:ٹرمپ، بیلجیم کی اپیل مسترد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ریفری کے ریڈ کارڈ پر ٹرمپ کارڈ چلنے کے معاملے میں امریکی صدر کی وضاحت سامنے آگئی۔میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے صرف نظر ثانی کا کہا تھا۔
معطلی ختم کرنے کی بات نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فولارن پر پابندی برقرار رہتی تو فٹ بال ورلڈ کپ پر بڑا داغ لگ جاتا، میرا خیال ہے فیصلہ فیفا نہیں بلکہ متعلقہ کمیشن نے کیا اور یہی درست فیصلہ تھا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ فولارن بیلاگن کا ریڈ کارڈ درست نہیں تھا، 2 کھلاڑی ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے ۔دریں اثنا فیفا کی اپیل کمیٹی نے امریکی فٹبالر فولارن بیلاگن کو ملے ریڈ کارڈ کی معطلی کے فیصلے کے خلاف بیلجیم کی اپیل مسترد کردی۔فیفا کی اپیل کمیٹی کے مطابق بیلجیم فٹ بال ایسوسی ایشن کیس کی فریق نہیں، اس لیے اپیل نہیں کرسکتی۔