مستقبل بارے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کروں گا:رونالڈو
میامی (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سپین کے ہاتھوں پرتگال کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی جلد بازی کا فیصلہ نہیں کریں گے ۔
میچ کے بعد مستقبل کے بارے میں سوال پر رونالڈو نے کہا، ہاں، یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا، لیکن باقی معاملات پر سوچنے ، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے ، کوئی عجلت میں فیصلہ نہ کرنے اور زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے میرے پاس وقت ہے۔