جوکووچ نے ومبلڈن تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا

 جوکووچ نے ومبلڈن تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا

جوکووچ نے ومبلڈن تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا کوکو گف اور کیرولینا موچووا ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں داخل

لندن(سپورٹس ڈیسک)سربیا کے تجربہ کار ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا۔نووک جوکووچ نے کینیڈا کے تھرڈ سیڈ فیلکس اوجر الیاسیم کو پانچ گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔39 سالہ جوکووچ نے سخت مقابلے میں 6-7، 6-3، 3-6، 7-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس یادگار مقابلے کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ 28 سالہ جاپان کی ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح ناؤمی اوساکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسیکا پیگولا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ موچووا نے ناؤمی اوساکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6سے شکست دی ۔کوکوگف نے امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا کو 6-4، 3-6 اور 3-6سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں