نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں شروع ہو گی۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی عبوری کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے صوبائی، ریجنل اور ڈیپارٹمنٹس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بارہ ٹیمیں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی ۔