دی ہنڈرڈ:محمد عامر ٹرینٹ راکٹس کا حصہ بن گئے

دی ہنڈرڈ:محمد عامر ٹرینٹ  راکٹس کا حصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو دی ہنڈرڈ کے لیے ٹرینٹ راکٹس نے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عامر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے عامر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں