فیفا ورلڈ کپ:کیلیان ایمباپے کے کئی نئے عالمی ریکارڈز

فیفا ورلڈ کپ:کیلیان ایمباپے کے کئی نئے عالمی ریکارڈز

فیفا ورلڈ کپ:کیلیان ایمباپے کے کئی نئے عالمی ریکارڈز ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فرانس کے سٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کیلیان ایمباپے نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول سکور کیا اور اس کے ساتھ ہی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کیے ، یوں انہوں نے میسی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔ ایمباپے اب 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔ ایمباپے فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ ناک آٹ میچز میں اب تک 12 گول سکور کرچکے ہیں،اس کے علاوہ فرانس کی جانب سے بین الاقوامی فٹبال میں 100 گولز میں براہ راست کردار ادا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے نام اب 64 گول اور 36 اسسٹ موجود ہیں۔،ایمباپے 1966 کے بعد پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 10 سے زائد گول کنٹریبیوشنز ریکارڈ کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں