ٹم مرلیئر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا

ٹم مرلیئر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل  ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بیلجیم کے سائیکلسٹ ٹم مرلیئر نے ٹور ڈی فرانس کے ساتویں مرحلے میں شاندار سپرنٹ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔

 یہ مرحلہ 175 کلومیٹر پر مشتمل تھا، جو ہیگٹماؤ سے شروع ہو کر بورڈوکس پر اختتام پذیر ہوا۔ٹم مرلیئر پہلے نمبر پر رہے ۔ناروے کے رینسجولڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اریٹیریا کے بینیئم تیسرے نمبر پر رہے ۔دوسری جانب، موجودہ چیمپئن تڈیج پوگار نے مجموعی برتری برقرار رکھتے ہوئے پیلی جرسی (ییلو جرسی) اپنے پاس برقرار رکھی، جو ٹور ڈی فرانس میں مجموعی طور پر سب سے آگے چلنے والے سائیکلسٹ کی علامت ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں