فیفا ورلڈ کپ :بیلجیئم کو شکست،سپین سیمی فائنل میں

 فیفا ورلڈ کپ :بیلجیئم کو شکست،سپین سیمی فائنل میں

لاس اینجلس سٹیڈیم میں سپین نے بیلجیئم کو 1 کے مقابلے میں2 سے ہرایا فرانس مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، مراکش کا شاندار سفر ختم

 بوسٹن (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،لاس اینجلس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد دوسرے ہاف میں سپین نے دوسرا گول کر کے برتری حاصل کی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی،اس کے ساتھ ہی بیلجیئم کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔ فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور ایونٹ کے آخری چار میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں فرانس نے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔ 60ویں منٹ میں کپتان کیلیان ایمباپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ صرف چھ منٹ بعد عثمان ڈیمبیلے نے خوبصورت گول سکور کرکے فرانس کی برتری 0-2 کر دی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔اس کامیابی کے ساتھ فرانس مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں