دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریاں ،قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریاں ،قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری پری سیریز ٹریننگ کیمپ کے تیسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا جہاں کھلاڑیوں نے سینیریو بیسڈ میچ کے دوسرے روز مختلف کھیل کی صورتحال کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

 پی سی بی کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والے سیشن سے قبل قومی ٹیم کے کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز کرائیں تاکہ فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ بعد ازاں سینیریو بیسڈ میچ کے دوران بالرز کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق سپیلز کروائے گئے جس کا مقصد دبا کے ماحول میں ان کی کارکردگی کو جانچنا اور نکھارنا تھا۔ کیمپ کے دوران بیٹنگ لائن اپ کو بھی مختلف کمبی نیشنز میں آزمایا جا رہا ہے ۔ کوچنگ سٹاف نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میچ کے دونوں روز مختلف جوڑیوں کی صورت میں بیٹنگ کا موقع ملے ، شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کل اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں