انگلینڈنے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بوڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھن والے برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ کوچ عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔ا
ی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میک کولم وائٹ بال فارمیٹ میں کوچ برقرار رہیں گے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہاکہ ایشز جیتنے کے ہدف کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔اپنے بیان میں برینڈن میک کولم نے کہاکہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہونے پر دکھ ہے ، اب پوری توجہ وائٹ بال ٹیموں پر ہوگی۔دوسری جانب انگلینڈ نے نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔خیال رہے کہ برینڈن میک کولم 4 سال تک انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں۔