ون ڈے کرکٹ کو 40اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی

 ون ڈے کرکٹ کو 40اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی

اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12ٹیموں تک بڑھانے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا ماریشس کو ایسوسی ایٹ ممبر بنانے پر آئی سی سی ممبرز کی کل تعداد 111ہوگئی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک بڑھانے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔آئی سی سی نے متحدہ ہائے ریاست امریکا (یو ایس اے ) کرکٹ اور کرکٹ کینیڈا کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں فرانس کرکٹ کو نوٹس پر رکھا گیا جبکہ ماریشس کرکٹ فیڈریشن کو ایسوسی ایٹ ممبرشپ دے دی گئی اور آئی سی سی کے کل ممبرز کی تعداد 111 ہوگئی۔ادھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک بڑھانے پر آئی سی سی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ ون ڈے کرکٹ 40 اوورز تک رکھنے پر بھی واضح بات سامنے نہیں آئی۔ آئی سی سی سالانہ اجلاس 8جولائی سے 11 جولائی تک ایڈنبرا میں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں