دو بار کا عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو شیئر

دو بار کا عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو شیئر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے نامور کک باکسر اور دو بار کے عالمی چیمپئن آغا کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے باوجود وہ روزگار کے لیے چائے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

آغا کلیم نے بتایا کہ متعدد عالمی اعزازات اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود انہیں سرکاری یا نجی سطح پر مستقل مالی تعاون اور اسپانسرشپ حاصل نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں اپنی گزر بسر کے لیے چائے کا کاروبار کرنا پڑ رہا ہے ۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم کراچی میں مقیم ہیں۔ وہ دو بار عالمی چیمپئن، متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں اور مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔آغا کلیم نے کہاکہ کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کے باوجود معاشی مشکلات ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مناسب سرپرستی اور مالی معاونت میسر آ جائے تو وہ مزید عالمی اعزازات پاکستان کے نام کر سکتے ہیں۔عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم نے نجی چینل کو د یئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ دوبارہ اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آغا کلیم کی جدوجہد خبروں کی زینت بن چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں