دورہ سری لنکا کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا اعلان
ون ڈے ، ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹونٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک )دورہ سری لنکا کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں اعلان کردیا گیا، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے ۔فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹونٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹونٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست ٹی ٹو نٹی ڈیبیو کریں گی۔ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جو 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے ، ون ڈے سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس اور مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین اور سدرا امین کے ساتھ سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان منیبہ علی، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کے نام بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments