این سی اے میں ہونیوالے ریڈ بال کیمپ کی خصوصی ڈاکومنٹری جاری

 این سی اے میں ہونیوالے ریڈ بال کیمپ کی خصوصی ڈاکومنٹری جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں منعقد ہونے والے ریڈ بال کیمپ کی خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے۔

 جس میں کیمپ کے دوران ہونے والی سرگرمیوں، تربیتی مراحل اور کھلاڑیوں کی تیاری کے دلچسپ مناظر شامل کیے گئے ہیں۔این سی اے میں ریڈ بال کیمپ کا انعقاد 8 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا، جس میں ابتدائی طور پر 22 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کو 25 جون کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا۔ تقریباً 28منٹ پر مشتمل اس ڈاکومنٹری میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، این سی اے کوچز اور دیگر متعلقہ افراد کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ڈاکومنٹری میں دکھایا گیا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری، سکلز ڈیویلپمنٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...