پاکستان نے ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستان نے ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ٹیم نے اچھی کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 14 سال کے طویل عرصے بعد "ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026" کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ اس بات کی باقاعدہ تصدیق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ارسال کردہ ایک رسمی خط کے ذریعے کی ہے ۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں بتایا گیا ہے کہ قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ تاریخی کامیابی "ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026" میں اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل کی ہے ۔اس شاندار کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور روشن مستقبل کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments