آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کے 14شہر ٹی 20 ورلڈ کپ میزبانی کیلئے تیار
دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے ٹی 20ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
منتظمین نے میچز کی میزبانی کیلئے پیشکشیں طلب کی تھیں جس پر 14 شہروں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کے لیے پیش کش کر دی جن میں سے میچز کے لیے منتظمین 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے یعنی 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔ منتظمین شہروں کا انتخاب آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments