فا ئقہ ریاض کیساتھ امتیازی سلوک اختیا کئے جانیکا انکشاف

فا ئقہ ریاض کیساتھ امتیازی سلوک اختیا کئے جانیکا انکشاف

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر ریس میں قومی ریکارڈ قا ئم کرنیوالی خاتون ایتھلیٹ فا ئقہ ریاض کیساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے امتیازی سلوک اختیا کئے جانے کا انکشاف۔۔۔

 کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے سپانسر شپ سے انکار کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اخراجات برداشت کئے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پی ایس بی حکام کیساتھ مبینہ ساز باز کرکے پاکستان کا نیا قومی ریکارڈ بنانے والی فا ئقہ ریاض کو کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹ کرنے سے انکار کردیا تھا ،فائقہ ریاض نے کہا کہ اگر پی او اے سپورٹ نہ کرتا تو نیا قومی ریکارڈ بنانے میں کامیاب نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملے گا تو وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر کیسے دکھا  ئینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...