پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے نئی فٹنس پالیسی جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2026-27 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کردی ہے، جس کا اطلاق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے جامع فٹنس ٹیسٹنگ اور فٹنس میں بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے ،جبکہ کامیاب کھلاڑیوں کا چھ ماہ بعد دوبارہ فٹنس جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments