پاکستان نے جنوبی کوریاکودوسرے ہاکی ٹیسٹ میں بھی ہرادیا
4میچوں کی سیریزمیں 2-0کی برتری حاصل ،تیسرا ٹیسٹ پرسوں ہوگا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں 3-1 سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر نے دو جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول کیا۔میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کر لی۔ تیسرے کوارٹر میں عبدالرحمن نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔چوتھے کوارٹر میں کپتان ابوبکر نے دو مسلسل گول کرکے پاکستان کو 3-1 کی فیصلہ کن فتح دلا دی۔ شاندار کارکردگی پر ابوبکر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ دیکھنے والوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین بھی موجود تھے ۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ پرسوں 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments