دوسرا ٹی 20، سری لنکن ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے پھر ہرا دیا
دوسرا ٹی 20، سری لنکن ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے پھر ہرا دیا سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا
دمبولا (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ،سری لنکا ویمن نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیااورسری لنکا ویمن نے تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے کپتان منیبہ علی اور شوال ذوالفقار نے اننگز کا آغاز کیا ، منیبہ علی 45اور شوال ذو الفقار نے 48رنز کی اننگز کھیلی ۔ایمان فاطمہ نے 30رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے ایمان نصیر 21،عائشہ ظفر 8، سائرہ جبین 16اور ام ہانی دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں اور اس طرح پاکستانی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20اوورنز میں 175رنز بنا سکی ۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار اننگز کھیلی اور 18ویں اوورنز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments