مینز ہاکی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم اورمینجمنٹ کا اعلان
مینز ہاکی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم اورمینجمنٹ کا اعلان وقار، عبداللہ، سفیان ، عبدالوحید ، حنان اور زکریا 20رکنی سکواڈ میں شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 20 رکنی سکواڈ اور مینجمنٹ کا اعلان کیا جس میں وقار، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالوحیداشرف، حنان شاہد اور زکریا حیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکواڈ میں ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور حمادالدین انجم بھی شامل ہیں۔عبدالرحمان، افزاز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبدالمنان اور محمدعمادبھی سکواڈکا حصہ ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اویس قرنی، ہیڈکوچ باب جوہان ویلڈہوف، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفرجان ہوون، عدنان ذاکر اور ویڈویو انالسٹ اشرف سلطان شامل ہیں۔ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں کھیلاجائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments