بنگلہ دیش :کرکٹر شکیب الحسن کے گھر پرپٹرول بم حملہ

بنگلہ دیش :کرکٹر شکیب الحسن کے گھر پرپٹرول بم حملہ

توڑ پھوڑ،اوپری منزل میں آگ لگ گئی ، گھر میں کوئی موجود نہیں تھا:پولیس حملہ شکیب کی حسینہ واجد کیساتھ دہلی میں تقریب میں شرکت کے بعدہوا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے گھر پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور پٹرول بم پھینک دئیے ، جس کے نتیجے میں عمارت کی اوپری منزل میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 170 کلومیٹر دور ماگورا میں شکیب الحسن کے آبائی گھر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب شکیب الحسن نے نیو دہلی میں ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی، جس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2024 میں اقتدار سے برطرفی کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے رواں برس دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان کیا۔شکیب الحسن جنوری 2024میں عوامی لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے ۔ طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے وہ بنگلہ دیش سے باہر ہیں۔ ان کے خلاف قتل، رقم کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات سمیت کئی الزامات میں تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...