فیفا کی صدر جیانی کو عہدے سے ہٹانے کی مہم پر تنقید
فیفا کی صدر جیانی کو عہدے سے ہٹانے کی مہم پر تنقید ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی مہم کا طاقت سے مقابلہ کیا جائیگا
زیورخ (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے صدر جیانی انفنٹینو اور ادارے کو کمزور کرنے کی منظم کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔بی بی سی کے مطابق فیفا کا یہ بیان ڈیلی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ یوئیفا کے سابق جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے انفنٹینو کی ایک مبینہ دوست کو ادارے سے الگ ہوتے وقت رقم ادا کی گئی تھی۔ فیفا ترجمان نے ان تمام الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں اور الزامات کو حقائق کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔ فیفا نے واضح کیا ہے کہ صدر جیانی انفنٹینو تمام 211 رکن ایسوسی ایشنز کے جمہوری مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں اور جو عناصر جمہوری عمل کے ذریعے کامیاب نہیں ہو سکتے وہ غلط معلومات اور الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں۔ فیفا نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وہ آئینی اور قانونی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی مہم کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments