ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ یحیی نے دوسری اورشہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
لیزر سٹی باؤلنگ کلب میں جاری ٹورنامنٹ میں ایمچور سنگلز کے مقابلے ہوئے۔ سید سعاد نے 285 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور یحیی نے 277 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شہریار 271 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور علی 265 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments