پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ، مردو خواتین کھلاڑی شارٹ لسٹ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے جولائی کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ۔
مردوں کی کیٹیگری میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک، ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز اور بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹر تنزید حسن شامل ہیں، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی کپتان نیٹ سکیور برنٹ، سری لنکا کی بیٹر ہرشیتھا سماراوکرما اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو نامزد کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments