اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ

جیولین تھرور ویزاملنے پر جنوبی افریقہ جائینگے ،لوزین ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار

لاہور (سپورٹس ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے ، ان لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل کیا گیا تھا۔جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساؤتھ افریقہ میں ٹریننگ لیں گے ، وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساؤتھ افریقہ میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔ارشد ندیم ویزا ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے ، جہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ6سے 14ستمبر تک بڈاپسٹ میں ہو گی، ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعدایشین گیمز میں حصہ لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...