سٹارک اور مہدی کا جھگڑا، ویڈیو وائرل
ڈارون (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے دوران مچل سٹارک اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا۔
واقعہ سٹارک کے 21ویں اوور میں پیش آیا جب مہدی نے پوائنٹ کی جانب شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی اور اس دوران پچ کے درمیانی محفوظ حصے پر دوڑتے چلے گئے ۔امپائر کمار دھرماسینا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مہدی کو پچ کے اس حصے پر دوڑنے سے خبردار کیا تو انہوں نے کہا کہ سٹارک راستے کے درمیان آگئے تھے ۔سٹارک نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔جواب میں مہدی نے کہا کہ انہیں کچھ نظر نہیں آیا جس پر سٹارک نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب آپ بنگلہ دیش میں نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments