ٹریٹ کارپوریشن ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ کی ٹائٹل سپانسر مقرر

ٹریٹ کارپوریشن ورلڈ تائیکوانڈو  پریذیڈنٹ کپ کی ٹائٹل سپانسر مقرر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کا ٹائٹل سپانسر مقرر کیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ 21 اگست تک ملٹی پرپز انڈور ارینا، جناح سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ ٹریٹ کارپوریشن کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید شہریار علی نے کہا چیمپئن شپ کی سرپرستی کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا، کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں ولولہ پیدا کرنا اور یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان اعلیٰ ترین معیار کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...