شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار، جرمانہ
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا یافتہ قرار دے کر ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس کی آسٹریلوی عدالت نے سماعت کی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے اعترافِ جرم کے بعد اب عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے ، دورانِ سماعت ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے عدالت سے ان کو سزا یافتہ قرار نہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وارنر کی غلطی کو دنیا بھر میں میڈیا نے کور کیا، ان کے مالی معاہدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیغام دینا بہت اہم ہے، جس سے ڈیوڈ وارنر کے دوبارہ جرم کرنے کا امکان کم ہے ۔عدالت کے حکم کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو اب گاڑی چلانے کے لیے انٹر لاک ڈیوائس بھی استعمال کرنا ہو گی، جو الکوحل کی موجودگی میں گاڑی کو سٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments