سنسناٹی اوپن ٹینس : زویروف، ایلکس، رافیل ٹاپ 16 میں

 سنسناٹی اوپن ٹینس : زویروف، ایلکس، رافیل ٹاپ 16 میں

ایلینا ریبا کینا ایگا سوائٹک خواتین سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

 اوہائیو (سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف،آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل جوڈار اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرر رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں فرانسیسی حریف ٹیرنس اتمانے کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ سپین کے رافیل جوڈار نے چلی کے حریف کھلاڑی الیہانڈرو تابلو الواریز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ قازقستان کی ایلینا ریبا کینااورپولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سوائٹک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ قازقستان کی 27 سالہ ایلینا ریبا کینانے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو4-6 اور 6-7(2-7)سے ہرایا۔ 24 سالہ پولینڈ کی ایگا سوائٹک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں یونان کی حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو 6-4، 1-6 اور 1-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...