پنجاب کے تمام سکولوں کو ہاکی کٹس دینے کا اعلان

پنجاب کے تمام سکولوں کو ہاکی کٹس دینے کا اعلان

پنجاب کے تمام سکولوں کو ہاکی کٹس دینے کا اعلان سپورٹس بورڈ پنجاب کا اجلاس ،تمام ڈویژن سپورٹس افسروں کی آن لائن شرکت

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے کے تمام سکولز میں ہاکی سامان اور کٹس دینے کا اعلان کر دیا۔ہاکی کے سامان کی تقسیم کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویژن سپورٹس افسروں نے آن لائن شرکت کی۔ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب کے تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ہاکی کٹس اوردیگر سامان تقسیم کیا جائے گا۔ترجمان ایس بی پی کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 21 اگست کو ہاکی کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہاکی کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...