پارا چنار سپورٹس کمپلیکس میں غیر معیاری ہاکی ٹرف بچھانے کا انکشاف

پارا چنار سپورٹس کمپلیکس میں غیر  معیاری ہاکی ٹرف بچھانے کا انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاڑا چنار اسپورٹس کمپلیکس میں غیرمعیاری ہاکی ٹرف بچھانے کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا نے ہاکی ٹرف بچھانے والی کمپنی کو خط لکھ دیا اور ۔۔۔

غیر معیاری ہاکی ٹرف کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔محکمہ سپورٹس کا کہنا ہے کہ منظور شدہ معیار اور معاہدے کے مطابق نیا ہاکی ٹرف نصب کیا جائے ، نصب شدہ نیا ہاکی ٹرف محکمۂ کو پیش کیے گئے منظور شدہ نمونے کے مطابق نہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ہاکی ٹرف کے معیار اور تنصیب میں مختلف خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ، ہاکی ٹرف میں ناقص جوڑ، جھریاں، غیر ہموار سطح اور جوائنٹ لائنز نمایاں ہیں۔ معاہدے کے تحت طے شدہ یورپین کے بجائے چینی تیار کردہ ہاکی ٹرف نصب کی گئی ہے ، نئے ٹرف کی تنصیب سے قبل محکمہ یا مجاز مانیٹرنگ کمیٹی سے معائنہ اور منظوری لازمی قرار دی گئی ہے ۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ کمپنی کو 3 روز میں ٹرف کی تبدیلی کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...