’’رضوان کوٹیل اینڈز کی بجائے خودذمہ داری لینی چاہئے تھی‘‘
ٹیل اینڈرکو انگلش فاسٹ باؤلر کے سامنے لانے پر انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید
لیڈ ز(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار پاکستان ٹیم کے سینئر بلے باز محمد رضوان انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے ۔دوسری اننگز کے 32 ویں اوور میں جب پاکستان کے 111 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے تو محمد رضوان نے انگلینڈ کے باؤلر اولی رابنسن کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل دوڑ کر سٹرائیک ٹیل اینڈر خرم شہزاد کو دے دی۔اوور کی دوسری گیند پر ہی خرم شہزاد سِلپ میں جورڈن کاکس کیچ دے بیٹھے ۔محمد رضوان کے اس عمل پر انگلش کمنٹیٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ٹیل اینڈر کو اوور کی باقی گیندوں کے لئے ایکسپوز کرنا عجیب ہے ۔ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کی بجائے خود ذمہ داری لینی چاہئے تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments