ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھڑپیں ارجنٹائن کے فٹبالرز پر پابندیاں عائد
زیورخ(سپورٹس ڈیسک)فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے بعد سپین کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے جھڑپوں کے واقعات پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی عائد کردی۔
ان پر 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ناہوئل مولینا کو 7 میچز کیلئے معطل اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا۔تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا کو ایک ایک میچ کی پابندی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو 3 میچز کیلئے معطل کرکے 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments