ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاکپ ، پاکستان پومزے کیٹیگری کا فاتح

ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاکپ ، پاکستان پومزے کیٹیگری کا فاتح

پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی ایونٹ میںایران نے پہلی،جنوبی کوریا نے دوسری ، قازقستان نے تیسری پوزیشن لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 میں ایران نے پہلی،جنوبی کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ پومزے کیٹیگری میں پاکستان فاتح رہا۔جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں کھیلی جانے والے ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی کی 16 ویٹ کیٹیگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔جنوبی کوریا نے پانچ گولڈ، چار سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ازبکستان نے چوتھی، تھائی لینڈ نے پانچویں، اردن نے چھٹی، سعودی عرب نے ساتویں، روس نے آٹھویںپوزیشن لی جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔پومزے کیٹیگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے تین گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری جبکہ ایران نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔افغانستان نے چوتھی ، مصر نے پانچویں جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...