پی ایس ایل جنوری میں کرانے کیلئے مشکلات آڑے آنے لگیں

پی ایس ایل جنوری میں کرانے کیلئے مشکلات آڑے آنے لگیں

بگ بیش اور ایس اے 20کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کی کمی سامنا ہوسکتا ہے پنجاب میں سرد موسم کے باعث انتظامی مسائل کے سر اٹھانے کا خدشہ موجود

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی آٹھوں فرنچائزز کے مالکان نے اگلے سال ٹورنامنٹ کو جنوری میں کرانے کی تجویز پر لندن میں ہونے والے پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں غور کیاہے ، کونسل نے اپریل اور مئی کے دوران محدود اشتہاری آمدنی کے خدشات کے باعث پی ایس ایل کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی۔جنوری فروری کی ونڈو سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کمی کامسئلہ دوبارہ جنم لے سکتا ہے کیونکہ اس دوران پی ایس ایل کو جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے حصول کے لئے مشکل ہو سکتی ہے ۔ جنوری میں پی ایس ایل کے انعقاد سے پی سی بی کو انتظامی اور موسمی مشکلات کا بھی سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ پنجاب میں جنوری اور فروری موسم سرما کے سخت ترین مہینوں میں شمار ہوتے ہیں۔پی ایس ایل کے چار روایتی وینیوز میں سے تین شہر  لاہور، ملتان اور راولپنڈی پنجاب میں واقع ہیں جہاں عموماً جنوری فروی کے مہینوں میں غروبِ آفتاب کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر جاتا ہے جبکہ شدید دھند کے باعث سفر اور میچز کے انتظامات میں بھی مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...