یو ایس اوپن ،دفاعی چیمپئن کارلوس ٹورنامنٹ سے باہر

 یو ایس اوپن ،دفاعی چیمپئن کارلوس ٹورنامنٹ سے باہر

یو ایس اوپن ،دفاعی چیمپئن کارلوس ٹورنامنٹ سے باہر ارینا سبالینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں،جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کا سفر تمام

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکی ٹینس سٹار بین شیلٹن نے سنسنی خیز اور طویل مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 23 سالہ میزبان ٹینس سٹار بین شیلٹن اور 23 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز آمنے سامنے تھے ۔بین شیلٹن نے 4 گھنٹے 28 منٹ جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو 7-6(7-5)،1-6، 3-6، 6-1اور 6-7(7-10)سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یہ میچ یو ایس اوپن کی تاریخ میں سب سے دیر سے ختم ہونے والا میچ بن گیا۔ بیلاروس کی ارینا سبالینکا ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔ سبالینکا نے کانٹے کے مقابلے کے بعد 21 سالہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو 6-7(1-7)،6-3 اور 6-7(7-10)سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کی جیسیکا پیگولا یا ایما ناوارو میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...