کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز نے دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے

کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز نے دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے

کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز نے دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے آغا طلال نے بھارتی فائٹر کو ہرایا جبکہ نصیب اللہ نے لنکن فائٹر کو شکست دی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے دو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔مقابلوں میں بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے کک باکسر آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر کامیابی حاصل کی۔دونوں کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شہریوں اور نوجوانوں نے آغا طلال حیدر، نصیب اللہ اور ان کے کوچ سمیع اللہ کاکڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان، بلوچستان اور بالخصوص ضلع پشین کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...