جاپان میں آج ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

جاپان میں آج ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

جاپان میں آج ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب افتتاحی مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت فاطمہ ثنا اور نور زمان کریں گے

ایچی ناگویا (سپورٹس ڈیسک )جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی۔افتتاحی مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت فاطمہ ثنا اور نور زمان کریں گے ،4 جون تک جاری رہنے والی ان گیمز میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،230 کھلاڑی اور آفیشلز پاکستانی دستے کا حصہ ہیں جو 23 کھیلوں میں میڈلز پانے کی جدوجہد کریں گے ،گزشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈل جیتے تھے ۔سافٹ ٹینس مقابلوں میں پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں جاپان،کوریا اور کمبوڈیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب سکواش ٹیم بھی جاپان روانہ ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...