200میٹر دوڑ ،پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل کا حصہ
ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ کی پہلے راؤنڈ کی پہلی ہیٹ میں تیسری پوزیشن
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس ریس کے مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شجر عباس نے آئیچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں مردوں کی 200 میٹر دوڑ کے پہلے راؤنڈ کی پہلی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 21.23 سیکنڈز میں طے کر کے اپنی اس کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ پاکستانی کوچ سیمی رضوی نے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں شجر عباس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments